آرمی چیف کی افغان صدر سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
فائل فوٹوکابل:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔
اس دورے میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےافغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔