خیبر پختو نخوا بلدیات سیکرٹریٹ کے 26 ملازمین میں کورونا کی تصدیق
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوا بلدیات سیکرٹریٹ کے 26ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، سیکریٹری بلدیات کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملازمین کا ٹیسٹ کیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں قاتل وائرس کے وار جاری ہیں،بلدیات سیکرٹریٹ کے 26 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کا ٹیسٹ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کے کورونا پازیٹیو آنے کے بعد لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سیکرٹریٹ کے 104 کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں 26 کے ٹیسٹ مثبت جبکہ 73 کا ٹیسٹ منفی آیا تاہم 5اہلکاروں کے ٹیسٹ کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے والے اہلکاروں کو گھروں پر قرنطینہ کردیا گیا جبکہ صوبے میں عوام کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے دکھائی نہیں دیتے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔