رواں سال جنوبی پنجاب میں آم کی پیداوار میں 40فیصد کمی کا خدشہ
فائل فوٹوملتان :پھلوں کے بادشاہ آم کی پیداوار میں اس سال ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 40 فیصد کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، کم پیدوار کے باعث بیوپاریوں نے بھی باغبانوں سے معاہدے ختم کر دیئے۔
رواں سال جنوبی پنجاب میں بے موسمی بارشوں ، آندھیوں اور تیلے کی بیماری نے آم کی فصل کو نشانے پر لئے رکھا ، جس سے آم کی فصل 40 فیصد کم ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ۔
بیوپاریوں نے بھی فصل کی کمی کو جواز بنا کر آم کے باغات ٹھیکے پر لینے کے معاہدے منسوخ کر دیئے ،آم کے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا ،جس پر کاشتکار شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔
گزشتہ سال پنجاب بھر میں آم کی پیدوار 13 لاکھ میٹرک ٹن حاصل ہوئی تھی جبکہ رواں سال 8 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار ہی ممکن ہو سکے گی، جس پر کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑے گا ۔
کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی صورتحال بھی اگر یونہی خراب رہی تو آم کی ایکسپورٹ بھی بری طرح متاثر ہو گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔