پاکستان میں مزید 2215 افراد میں کورونا کی تصدیق ،تعداد144478ہوگئی

شائع 15 جون 2020 10:40am
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں مزید 2215 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد1لاکھ 44ہزار478ہوگئی جبکہ2729افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 5ہزار248نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 44ہزار478ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 15جون بروزپیر کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید2215نئے مریض سامنے آئےجبکہ66ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 1537،اسلام آباد میں 635اورآزاد کشمیر میں کورونا کے43کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس  نے پنجاب میں 62،اسلام آباد میں3اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد54ہزار138ہوگئی جبکہ سندھ میں53ہزار805افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں18ہزار013،بلوچستان میں8ہزار177،اسلام آباد میں8ہزار569، گلگت بلتستان میں1129اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے647کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید97مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد2729ہوگئی۔

کورونا  سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1031افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 831،خیبرپختونخوا میں 675،بلوچستان میں85،اسلام آباد میں78 اور گلگت بلتستان  میں16 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 13ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 88ہزار028 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے بیشتر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے  1986افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد53 ہزار721ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران29ہزار085کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5ہزار248افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 8لاکھ97ہزار650افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔