صحافی ولی خان بابر قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
صحافی ولی خان بابر- فائل فوٹوصحافی ولی بابر قتل کیس کا مرکزی ملزم کو گرفتارکر لیاگیا۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزم شیخ کامران عرف ذیشان عرف شہانی نے براہ راست فائرنگ کی تھی۔ولی بابر قتل کیس میں آٹھ ملزمان نامزد تھے،ایک ملزم لیاقت علی واقعے کے ایک سال بعد مارا گیا تھا۔
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے میڈیا کوبتایاولی بابر پر ذیشان عرف شانی نے براہ راست فائرنگ کی تھی،ملزم کو حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔
کراچی پولیس چیف نے مزید بتایا کہ ولی بابر ایم کیو ایم مخالف اسٹؤری پر کام کررہا تھا۔ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلنگ یونٹ کا انچارج فیصل موٹا تھا۔ولی بابر قتل کیس کے پانچوں گواہوں کو بھی قتل کیا گیا۔
صحافی ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011 کو لیاقت آباد میں قتل کیا گیا تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔