وزیراعظم عمران خان2روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

اپ ڈیٹ 16 جون 2020 10:56am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان  2روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔

  وزیر اعظم عمران خان سندھ کے 2روزہ دورے پر  آج شام کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج رات کراچی میں قیام کریں گے، اس   دوران گورنر ہاؤس کے احاطے میں کورونا مریضوں   کیلئے موبائل اسپتال کا معائنہ کریں گے۔

بدھ کی   صبح پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے علاوہ ایم کیو ایم   پاکستان اور جی ڈی اے کا وفد بھی وزیراعظم سے  ملاقات کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان بدھ کی  دوپہر لاڑکانہ پہنچیں گے جہاں احساس پروگرام   سینٹر کے دورے کے علاوہ سیاسی رہنماؤں سے   ملاقاتیں بھی کریں گے،جس کےبعد وزیر اعظم بدھ کو ہی لاڑکانہ   سے واپس اسلام آباد چلے جائیں گے ۔