پٹھان کوٹ حملہ: تحقیقاتی ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی

شائع 27 مارچ 2016 06:22am

pthan-ko

اسلام آباد:پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی۔ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے بھارت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ ٹیم پٹھان کوٹ بھی جائے گی۔

پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی۔پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے جے آئی ٹی کے تمام ممبران کو ویزے جاری کر دئیے۔ پانچ رکنی جے آئی ٹی کی قیادت ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کریں گے۔ جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں کرنل تنویر، کرنل عرفان مرزا، عظیم ارشد اور شاہد تنویر شامل ہیں۔جے آئی ٹی کے ارکان براستہ دہلی پٹھان کوٹ ائربیس جائیں گے اور بھارتی حکومت کی جانب سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کریں گے۔بھارت کے پٹھان کوٹ ائربیس پر حملوں کی تحقیقات کے لیے پاکستان نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی اور بھارت سے متاثرہ جگہ کے معائنے کی درخواست کی تھی۔