پٹھان کوٹ حملہ:پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھارت پہنچ گئی

شائع 27 مارچ 2016 12:30pm

pathan

نئی دہلی:پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کے لیے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم لاہورسے بھارت پہنچ گئی۔ جو پاکستان میں جاری تحقیقاتی عمل کو آگے بڑھائے گی۔

پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی سیکورٹی ٹیم لاہورایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچی۔تحقیقاتی ٹیم کی قیادت ایڈیشنل آئی جی رائے محمد طاہر کررہے ہیں،جبکہ ڈی آئی جی محمد اعظم ارشد،لیفٹیننٹ کرنل تنویرارشد،لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا اور انسپکٹرشاہد تنویر ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کل سے اپنے کام کا باقاعدہ آغازکرے گی۔پاکستانی ٹیم جائے حادثہ سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں بھارتی حکام سے معلومات کا تبادلہ بھی کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم بھارت کی جانب سے پٹھان کوٹ واقعہ سے متعلق پاکستان کودیئے جانے والے شواہد پرپیشرفت کے حوالے سے بھی بھارتی حکام کوآگاہ کرے گی۔