بلوچستان :را کی پاکستان میں مداخلت کیخلاف مظاہرے

شائع 27 مارچ 2016 01:43pm

balusthain_image

کوئٹہ :پاکستان میں بھارتی ایجنسی ''را'' کی مداخلت اور بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

بلوچستان سے را ایجنٹ کی گرفتاری اور پاکستان میں بھارت کی مداخلت کیخلاف صوبے کے عوام سڑکوں پر آ گئے ۔سبی میں پاکستان ہاوٴس سے بھارت کیخلاف ریلی نکالی گئی جس میں قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، ملک کیخلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد،آئی ایس آئی زندہ باد کے نعرے لگائے۔چمن میں بھی قبائلی عمائدین اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے بھارتی پرچم اور نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کیا۔مظاہرین نے اقوام متحدہ سے پاکستان میں بھارتی ایجنسی ''را'' کی مداخلت کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔