کرکٹ کی بہتری کیلئے عمران خان کی تجاویز
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سابق کپتان عمران خان میدان میں آگئے۔ٹوئٹرپیغام میں پہلے ذمہ داروں کی نشاندہی کی،پھر کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے تجاویز بھی دیدیں۔
انیس سے بانو ے کی فاتح ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے، پاکستان میں کرکٹ ادارہ نہیں بن سکی، کیونکہ وزیراعظم بورڈ کے سربراہ کا تقررکرتا ہے، وزیراعظم نے الیکشن فکس کرنے والے کو کرکٹ فکس کرنے پر لگادیا،پاکستان میں کرکٹ کودرست کرنے کیلئے کرکٹ کوادارہ بنا نے کی ضرورت ہے۔
بلے بازوں کی ناقص کارکردگی پر عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیلنٹ کی بہتات کے باوجود ہمارے کھلاڑیوں کے پاس تکنیک اورٹمپرامنٹ ہی نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ تسلسل کیساتھ پرفارم نہیں کرپاتے، ٹیلنٹ کی کمی دورکرنے کیساتھ کھلاڑیوں کے رویے بھی درست کرنیکی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ پاکستان سے چھوٹا ملک ہے، وہاں پاکستان سے زیادہ میدان ہیں، بورڈ کو چاہیے کہ فضول پیسے خرچ کرنے کے بجائے، زیادہ سے زیادہ گراوٴنڈزبنائے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔