کراچی :پانی کا بحران ،پی ٹی آئی کا سی ایم ہاؤس کے گھیراو کا اعلان

شائع 27 مارچ 2016 01:54pm

arifalwai_image

کراچی :کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف تحریک انصاف نے وزیراعلی ہاوس کے گھیراوکا اعلان کردیا۔عارف علوی کہتے ہیں کہ کراچی میں پانی چوری کے پیسے دبئی منتقل ہورہے ہیں۔

انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ شہرمیں پانی کی قلت اوربحران کے خلاف احتجاج کریں گے،کراچی میں پانی چوری کے پیسے دبئی منتقل ہورہے ہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ کل تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ وزیراعلیٰ سندھ کو یاداشت پیش کریں گے خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف وزیراعلی ہاوس کا گھیراوکیا جائے گا ۔

تحریک انصاف کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کے خلاف تحریک انصاف شہربھرمیں دھرنے دے گی۔بلاول بھٹوعمرکوٹ میں دھرنادینے کے بجائے کراچی کے پانی کیلئے دھرنا دیں۔