لاہور سانحہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں دہشتگرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ وار کررہے ہیں،ہم نے ہرحال میں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے،انہوں نے کہا کہ سانحے پر دل خون کے آنسو رو رہاہے۔
لاہور دھماکے کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت چار گھنٹے تک اہم سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں لاہور دھماکے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وزیراعظم کو سیکورٹی ایڈوائزر نے بریفنگ دی،اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کا عزم کیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ لاہور میں میرے بچے بچیوں اور بہن بھائیوں کو نشانہ بنایاگیا،سانحے پر دل خون کے آنسو رو رہاہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ وار کررہے ہیں ہم نے ہرحال میں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے،اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی وزراءشریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے لاہور سانحے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کے دورہ برطانیہ اور امریکا میں تاخیر کا امکان ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔