پریس کلب حملہ:کراچی پولیس کی کارروائی، سات ملزمان گرفتار
کراچی:کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پریس کلب پرحملے میں ملوث سات ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گذشتہ روزمشتعل افراد نے پریس کلب میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کی گاڑی نذرآتش کردی تھی۔
آرٹلری میدان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز پریس کلب پرحملے میں ملوث سات افراد کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پریس کلب میں توڑپھوڑ اورنجی ٹی وی چینل کی گاڑی نذرآتش کرنے میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان میں عمیر خان،عبید احمد،خواجہ رضا،محمد رضا،ظفر اقبال،عبدالقادر اور عرفان شامل ہیں۔گذشتہ روز مشتعل افراد نے پریس کلب میں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اورکلب میں توڑپھوڑ کی تھی جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل کی گاڑی کو بھی نذرآتش کردیا گیا تھا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔