لاہور دھماکہ:مبینہ خودکش بمبار کا خاکہ جاری کردیا گیا
لاہور:لاہور پولیس نے گلشن اقبال پارک دھماکے کے مبینہ خودکش بمبار کا خاکہ جاری کردیا۔ پولیس کے مطابق خاکہ عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
لاہور گلشن اقبال پارک میں خود کو دھماکے سے اڑا کر ستر سے زائد لوگوں کو موت کی نیند سنانے والے مبینہ خودکش بمبار کا خاکہ پولیس نے جاری کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاکہ عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ خاکے کے مطابق مبینہ خودکش بمبار کے گھنگریلے بال، موٹی ناک اور چہرے پر ہلکی داڑھی بھی ہے، جبکہ خودکش بمبار کی عمر تقریبا بائیس سال بتائی جاتی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔