سانحہ لاہورکےافراد کا خون ضروررنگ لائےگا،رجوانہ

شائع 29 مارچ 2016 05:38am

rajwana0000000000

لاہور:گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ سانحہ گلشن پارک میں جاں بحق ہونے والے افراد کا خون ضرور رنگ لائے گا، دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں سانحہ گلشن اقبال پارک میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہنا ہے دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے یہ قوم ڈرنے والی نہیں،واقعے کا جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کافی حد تک کنٹرول ہوگئی ہے،سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا خون ضرور رنگ لائے گا۔