اسلام آباد: مذہبی جماعتوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری
اسلام آباد : مذہبی جماعتوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے تاہم شرکا کی تعداد کم ہونے لگی ہے،قائدین کہتے ہیں کہ مطالبات منظوری تک واپس نہیں جائیں گے جبکہ مظاہرین کیخلاف دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ڈی چوک میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے تیسرے روز بھی دھرنا دیا جا رہا ہے،تاہم وقت گزرنے کے ساتھ شرکا کی تعداد بتدریج کم ہو رہی ہے، دھرنے کے قائدین لوگوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک واپس گھروں کو نہیں جائیں گے،مقررین وزیر داخلہ سمیت دیگر وفاقی وزرا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،دھرنے کے شرکا گرفتاری کے خوف سے پنڈال سے باہر نہیں نکل رہے اور قریبی ہوٹلوں سے ناشتے اور کھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
شرکا ءنے موبائل چارج کے لیے ڈی چوک کی سٹریٹ لائٹس سے کنکشن لے رکھے ہیں،ادھر دھرنے کے قائدین اور شرکاءکیخلاف دو مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔