سپریم کورٹ نے فیڈرل ایجوکیشن کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا

شائع 29 مارچ 2016 09:24am

supreme-court0000000000

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈی جی کی تقرری سے متعلق کیس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اورسیکرٹری کووضاحت کیلئے کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امیرہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈی جی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزارنے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کالج کے پرنسل علی احمد کھرل کوڈی جی تعینات کیا گیا جو قواعد کے خلاف ہے۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ سیکرٹری کیڈ کی تقرری حال ہی میں ہوئی انہیں پتہ نہیں۔

جسٹس شیخ عظمت نے کہا کہ سیکرٹری کیڈ نئے آئے ہیں توکیا ہم اچارڈالیں،دو، چارکوروزانہ اڈیالہ جیل بھیجیں گے سب ٹھیک ہوجائے گا، جس ملک میں ایسے سیکرٹری ہیں اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

جسٹس امیرہانی نے کہا کہ اگرقواعد کے مطابق تقرری نہیں کی گئی تواسے عہدے سے ہٹا دیں، عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اورسیکرٹری کیڈ کووضاحت کیلئے کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔