عوام کی تقدیربدلنے کیلئے مل کرکام کرنا ہوگا،ممنون حسین

شائع 29 مارچ 2016 09:31am

mamnoon000000000000

اسلام آباد:صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ خطے کے عوام کی تقدیربدلنے کیلئے ہمیں مِل کرکام کرنا ہوگا۔ ماں اوربچے کی صحت معاشرے کی خوش حالی کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ماں اوربچے کی صحت پرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ بچیوں کی غذائی ضروریات کی طرف بھی بھرپورتوجہ دے رہے ہیں،ماں اوربچے کی صحت معاشرے کی خوش حالی کی ضمانت ہے، غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسرکرنے والے افراد قابلِ توجہ ہیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ خطے کی ممالک ماں اوربچے کی صحت کے مسائل مِل کرحل کریں۔ خطے کے عوام کی تقدیربدلنے کیلئے ہمیں مِل کر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس ماں اوربچے کی صحت سے متعلق ٹھوس تجاویزپیش کرے گی۔