پنجاب اسمبلی :رینجرز کی تعیناتی سے متعلق قرارداد جمع
لاہور:پنجاب میں دہشت گردی کی روک تھام اور شرپسند عناصر کے خلاف موٴثر کارروائی کے لئے رینجرز کی تعیناتی سے متعلق صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی خرم جہانگیر وٹو نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال کے بعد ضروری ہے کہ پنجاب میں بھی شرپسند عناصر کے خلاف موٴثر کارروائی کے لئے رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں۔
تمام اپوزیشن جماعتیں بھی پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی پر متفق ہیں اور اس سلسلے میں کئی بار وفاق اور صوبائی حکومت سے اپیل بھی کی جا چکی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کیا جائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔