Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، گورنر مدینہ سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے مقصد سے دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2022 09:15pm
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔  فوٹو — وزارت خارجہ سوشل میڈیا
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔ فوٹو — وزارت خارجہ سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم 13 رکنی وفد کے ہمراہ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلیٰ سعودی حکام کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ہے۔

شہباز شریف کے ہمراہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا بشمول بلاول بھٹو زرداری، شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین،خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ شامل ہیں، وفد میں وزیراعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے مقصد سے دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

اس حوالے سے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں سعودی قیادت کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کروں گا، کے ایس اے ہمارے سب سے بڑے دوستوں میں سے ایک ہے اور دو مقدس مقامات کے محافظ کے طور پر ہمارے تمام دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

بدھ کو ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا مقصد دوست ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی افرادی قوت کے لیے سعودی عرب میں مواقع پیدا کرنا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ رشتوں کے پابند ہیں جو باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کی لازوال روایت پر مبنی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام دونوں مقدس مساجد کے متولی کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں۔

دورے کے دوران شہباز شریف کی سعودی قیادت سے دوطرفہ بات چیت متوقع ہے اور توقع ہے کہ دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Shehbaz Sharif

pm

Prime Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div