اردو بولنے والے آخر کب تک انہیں ووٹ دیتے رہینگے،عارف علوی
کراچی:تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم میں را کے ایجنٹ ہیں،اردو بولنے والے آخر کب تک انہیں ووٹ دیتے رہیں گے۔جبکہ ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کہتے ہیں کہ ماضی کی طرح اس بار بھی حق پرست نمائندہ سرخرو ہوگا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر ایم کیوایم کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ یہ غنڈے را سے تربیت یافتہ ہیں، کراچی والے آخر کب تک اپنا ووٹ ان غنڈوں کو دیتے رہیں گے۔
دوسری جانب لائنز ایریا میں کارنرمیٹنگ سے خطاب میں رہنما ایم کیوایم وسیم اختر نے کہا کہ عوام ماضی سے زیادہ ووٹ ڈال کر ثابت کردیں گے منفی پراپیگنڈہ ہماری جماعت پر کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ سات اپریل کو پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔