عمران خان کی کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں پر حملے کی مذمت

شائع 03 اپريل 2016 06:35am

imran

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں کارکنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے این اے دو سو پینتالیس کے ضمنی انتخاب میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں پارٹی کارکنوں پرحملہ کی مذمت کی۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ شرپسندوں نے فائیو اسٹار چورنگی پرہمارے کارکنوں پر حملہ کیا۔کارکنوں پر حملے کا جواب دیں گے۔ عمران خان نے حکومت سے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کامطالبہ کیا۔