کراچی :ضمنی الیکشن ،انتخابی سرگرمیاں عروج پر

شائع 03 اپريل 2016 05:32pm

byelection_image

کراچی :کراچی میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے، ایم کیوایم، پی ٹی آئی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار انتخابی مہم کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ کہیں ریلیوں کی ریل پیل ہے تو کہیں کارنر میٹنگز کی گرما گرمی۔

این اے دو سو پینتالیس اور پی ایس ایک سو پندرہ کا انتخابی دنگل ہوگا سات اپریل کو،پی ٹی آئی کی جانب سے ناظم آباد سے انتخابی ریلی کا آغاز ہوا،پی ٹی ائی امیدوار امجد اللہ اور کارکنان ریلی میں شریک ہوئے،

ریلی ناظم آباد سے نکل کر فائیواسٹار چورنگی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی،دوسری جانب ایم کیوایم کی جانب سے نارتھ کراچی میں کارنر میٹنگ رکھی گئی،ادھر ناظم آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کی کارنر میٹنگ میں گرما گرمی دکھائی دی،ہر سیاسی جماعت کا امیدوار پرامید ہے کہ انتخابی میدان میں کامیابی اسی کا مقدر ہوگی۔