پاناما لیکس کے انکشافات ،چوہدری نثار کی پریس کانفرنس ملتوی

شائع 05 اپريل 2016 01:54pm

nisar_imagee

اسلام آباد:وزیرداخلہ پاناما لیکس پر عوام سے تفصیل سے بات کرنے کا وعدہ وفا نہ ہوا، عوام انتظار ہی کرتے رہ گئے لیکن چوہدری نثارعلی خان پریس کانفرنس ملتوی کردی۔

پاناما لیک پر وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے نام منظر عام پر آنے کے بعد نا صرف شریف فیملی بلکہ ن لیگ کی حکومت تنقید کے منجھدار میں ہے۔اس حوالے سے عوام بھی حقائق جاننے کیلئے بے چین ہیں، وزیرداخلہ نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے پانام لیک پر تفصیل سے بات کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے میڈیا کو بھی اعتماد میں لینے کا وعدہ کیا، جس پر عوام کے اضطراب میں مزید اضافہ ہوگیا۔تاہم ساڑھے پانچ بجے پنجاب ہاوٴس میں ہونے والی نیوز کانفرنس ملتوی کردی گئی اور سب انتظار ہی کرتے رہ گئے۔