کراچی :بینک میں ڈکیتی ،ملزمان سترہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2016 03:40pm

robbery_image

کراچی :کراچی میں رواں سال کی چھٹی بینک ڈکیتی۔ مسلح ملزمان کورنگی میں واقع نجی بینک سے سترلاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرباآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کورنگی دونمبرمیں واقع نجی بینک میں مسلح ملزمان داخل ہوئے اورگارڈزسے اسلحہ چیھن کرعملے کویرغمال بنالیا۔ملزمان کیش کاونٹرسے سترلاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کربآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ بینک میں اس سے قبل بھی ڈکیتی ہوئی تاہم سیکیورٹی نے انتظامات نہیں کئے گئے ۔

فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہونے والی ڈکیتیوں کے ملزمان گرفتارکرلئے ہیں۔اس واردات میں کوئی نیاگروپ ملوث ہوسکتاہے۔بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی جبکہ دونوں گارڈزکوحراست میں لے کرتفتیش شروع کردی گئی۔