پنجاب اسمبلی میں پانامہ لیکس پرعدالتی کمیشن بنانے کیخلاف قرارداد جمع
لاہور:پنجاب اسمبلی میں پانامہ لیکس پر عدالتی کمیشن بنائے جانے کیخلاف اپوزیشن نے قرار داد جمع کرادی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے پانامہ لیکس پر عدالتی کمیشن کیخلاف قرار داد جمع کرائی گئی،جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں کمیشن کی تشکیل کی بجائے سپریم کورٹ کے موجودہ حاضر سروس ججز پر کمیشن قائم کیا جائے۔جبکہ قراد داد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ غیرجانبدارانہ تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفٰی ہوں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔