پانامہ لیکس:عدالتی کمیشن نہیں نیب تحقیقات کرے،ماہرین

شائع 06 اپريل 2016 10:53am

panama

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی جانب سے پانامہ لیکس پر عدالتی کمیشن کے اعلان پر وکلاءکی اکثریت کا کہنا ہے کہ کمیشن کی بجائے نیب معاملے کی تحقیقات کرے،ایک جرم کو چھپانے کیلئے دوسرا جرم کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس نے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے،لیکس کی زد میں آنے والے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی وزیراعظم نے عدالتی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا ہے،قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالتی کمیشن کے پاس تجاویز سے زائد اختیار نہیں ہوگا۔

وکلاءکا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لئے وزیراعظم عہدے سے استعفیٰ دیں،تاکہ تحقیقاتی رپورٹ پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔بعض قانونی ماہرین کے مطابق ملک میں بننے والے تمام کمیشنز اور ٹربیونلز پر کوئی کاروائی نہیں ہو سکی،جس کے بعد یہ عدالتی کمیشن بھی لوگوں کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے گا۔