پانامہ لیکس کا معاملہ ،اپوزیشن کا اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کوٹیلی فون کر کے پانامہ لیکس کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا، اوراپوزیشن کا اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پانامہ لیکس کے معاملے پربات چیت کی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خاندان کے نام پانامہ لیکس میں آنے پراپوزیشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اختیارکرنی چاہیئے۔
شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن کا اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی پانامہ لیکس پرایک پیج پرہیں ، دیگراپوزیشن جماعتوں کوبھی اعتماد میں لینا چاہیئے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔