پنجاب ٹیکسٹ بورڈطلبہ کو نصابی کتب فراہم کرنے میں ناکام
لاہور :پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نئے تعلیمی سال کے لئے طلبا کو نصابی کتب فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ، پہلی سے میٹرک تک مختلف مضامین کی کتابیں دستیاب نہ ہونے کے باعث طلبا کی پڑھائی متاثر ہونے لگی۔
نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ طور پر آغاز تو ہو گیا ہے لیکن پنجاب بک بورڈ کی پہلی سے دسویں کلاس کی بیشتر نصابی کتب ابھی تک بازار میں دستیاب نہیں، جس کے باعث بچوں کو تعلیمی سال کے ابتداء میں ہی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سلیبس کی تلاش میں والدین بک شاپس پر مارے مارے پھر رہے ہیں وہیں کتابیں نہ ہونے کے باعث بچوں کو اساتذہ کی ڈانٹ ڈپٹ کا بھی سامنا ہے۔دکانداروں کے مطابق پہلی سے پانچویں کلاس تک کی اردو ،اسلامیات،چھٹی کی ڈرائنگ،اور نویں دسویں کی فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی بازار میں دستیاب نہیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ نئے سلیبس کی بازار میں فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنائے، تاکہ بچوں کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔
ْ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔