ملک میں صحت کے شعبے کی ابتری پر رپورٹ
کراچی :دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی عالمی صحت کا دن تو منایا جاتا ہے لیکن ملک میں چالیس سے پچاس فیصد لوگ صحت کی بنیادی سہولیات سے ہی محروم ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں لوگ چکر لگاتے تھک جاتے ہیں۔ جہاں نہ دوائیں ملتی ہیں اور نہ ہی شنوائی ہوتی ہے۔
پاکستان میں بنیادی سہولیات ناپید ہوتی جارہی ہیں ، اسپتالوں میں رش بے پناہ ہے تاہم پرچی بننے کے بعد لوگ دربدر گھومتے رہتے ہیں،لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔
کراچی میں گزشتہ پچاس سالوں میں سرکاری سطح پر صرف تین بڑے اسپتال سول، جناح اورعباسی شہیداسپتال قائم کئے گئے تاہم کراچی کی دو کروڑ سے تجاوز کرجانے والی آبادی کے لئے یہ سہولیات ناکافی ہیں۔
پی ایم اے سابق سیکریٹری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچاس فیصد لوگ صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور جن لوگوں کو سہولیات مل رہی ہیں وہ بھی ناکافی ھیں، حکومت کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث صاف پانی بھی میسر نہیں۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ صاف پانی، صحت مند غذا ورزش اور اچھی صحت پالیسی سے صحت مند معاشرہ پروان چڑھ سکتا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔