نواز شریف پانامہ لیکس سے نہیں بچ سکیں گے ،عمران خان

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2016 05:30pm

imran
پشاور :عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر سب پھنس گئے ابھی تو پہلی قسط آئی اب سے سب ڈرے ہوئے ہیں، نوازشریف اپنے بنائے ہوئے الیکشن کمیشن سے تو بچ گئے لیکن پانامہ لیک سے نہیں بچ سکیں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے تو کہا جاتا تھا یہودیوں کی سازش، اب کیا کہیں گے۔اب تو سب پھنس گئے ہیں اور ڈرے ہوئے ہیں، ابھی تو پہلی قسط آئی ہے، نواز شریف بچ نہیں سکیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ صوبے میں احتساب کا عمل بہتر بنارہے ہیں، نیا احتساب ایکٹ جلد ہی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا پختونخوا میں نیا پولیس اور وسل بلور ایکٹ بھی لائیں گے۔پبلک نمائندے اب ٹیکس کا پیسہ استعمال نہیں کرسکیں گے۔