عمران خان کے خطاب پر حکومتی اراکین برہم

شائع 11 اپريل 2016 05:54am

imran-khan00000000

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب پر حکومتی اراکین سیخ پا ہوگئے، پرویزرشید کہتے ہیں کہ دوسروں پر پتھر مارنے والے خود شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں، قمرزمان کائرہ نے کہا کہ خان صاحب نے جھنڈے لگا کر خود کو سربراہ مملکت ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر وفاقی وزراءبرس پڑے،پرویزرشید نے کہا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینکنا مناسب نہیں،وزیر ریلوے خواجہ سعد بولے کہ پی ٹی آئی کی اپنی گود بد دیانت افراد سے بھری ہوئی ہے،دروغ گوئی اور نظریاتی بددیانتی میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے خود کو سربراہ مملکت ظاہر کرنے کی کوشش کی،یہ حرکت بڑے اچھنبے کی بات ہے۔