نوازشریف کا نریندرمودی سے ٹیلی فونک رابطہ،مندرواقعے کی مذمت

شائع 11 اپريل 2016 06:17am

modi00000000

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کر کے مندر واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ وہ آتش زدگی سے ہونے والی ہلاکتوں پر دکھی ہیں، گفتگو میں نریندر مودی نے بھی زلزلے کے باعث خیبرپختوانخوا میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔