تمام جماعتوں کو خوداحتسابی کے عمل سے گزرنا چاہیئے ،چوہدری نثار

شائع 11 اپريل 2016 01:13pm

nisar_imagee

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ارکان کو خوداحتسابی کے عمل سے گزرنا چاہیئے ۔

یہ بات اسلام آباد میں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی پی کے اپنے سینیٹرز کیخلاف چونتیس کمپنیوں کا الزام ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کبھی مے فیئر فلیٹ نہیں چھپایا ۔اعتزاز احسن کی تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے مجھ پر بدترین تنقید کی لیکن وزیر اعظم کے کہنے پر میں نے درگرزر کیا ۔