پانامہ لیکس میں سیکولر لوگوں کے نام آئے ،لیاقت بلوچ

شائع 11 اپريل 2016 06:03pm

liaquatbalouch)_Image

لاہور:دینی جماعتوں نے یکم مئی کو تحریک نظام مصطفٰی کانفرنس کا اعلان کر دیا،لیاقت بلوچ کہتے ہیں کہ پانامہ لیکس میں ان کے نام آئے ہیں جو ملک کو سیکولر بنانا چاہتے ہیں،عمران خان نے اگر نواز شریف سے استعفٰی لے لیا تو مبارکباد پیش کرینگے۔

منصورہ لاہور میں دینی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے تھیلے سے بلے اور بلیاں باہر آگئی ہیں،کرپشن نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے،چیف جسٹس معاملے کا ازخود نوٹس لیکر تحقیقات کیلئے سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں نے نیب،ایف آئی اے جیسے اداروں کو مفلوج کردیا ہے،پانامہ لیکس میں کسی مذہبی رہنما یا عالم کا نام نہیں،عمران خان وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ کامیابی پر مبارکباد پیش کریں گے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حقوق نسواں ایکٹ قرآن و سنت کیخلاف ہے،جسے مسترد کرتے ہیں،عورت کی آزادی کے نام پر قوم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔