وزیراعظم نوازشریف کی ترکی میں دھماکوں کی شدید مذمت

شائع 29 جون 2016 07:55am
 دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں،نوازشریف - فائل فوٹو دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں،نوازشریف - فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم نے کہا ہے کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں بم  دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ترک حکومت اورعوام سے اظہاریکجہتی کیا اور کہا کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے،ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔