قصورمیں 9 افراد زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2016 05:25am
مریضوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرمنتقل کردیاگیا - فائل فوٹو مریضوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرمنتقل کردیاگیا - فائل فوٹو

قصور :قصور میں ایک ہی خاندان کے9افراد زہریلا کھانا کھانے سے بےہوش ہوگئے،مریضوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرمنتقل کردیاگیا۔

چونیاں کےنواحےعلاقہ ہرچوکی کے ایک ہی خاندان کے9افراد زہریلا کھانا کھانے سے بےہوش ہوگئے۔

 حالت غیرہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹرلایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی ،بےہوش ہونے والے افراد میں 2مرد، 2خواتین اور5 بچےبھی شامل ہیں۔

 اسپتال ذرائع کے مطابق، متاثرہ افراد کی شناخت کشور،محمد احمد،احسن ،صیام ،خالد محمود ،فاروق ،صفدراکبر کے ناموں سے ہوئی ہے۔