قصورمیں 9 افراد زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش
مریضوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرمنتقل کردیاگیا - فائل فوٹوقصور :قصور میں ایک ہی خاندان کے9افراد زہریلا کھانا کھانے سے بےہوش ہوگئے،مریضوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرمنتقل کردیاگیا۔
چونیاں کےنواحےعلاقہ ہرچوکی کے ایک ہی خاندان کے9افراد زہریلا کھانا کھانے سے بےہوش ہوگئے۔
حالت غیرہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹرلایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی ،بےہوش ہونے والے افراد میں 2مرد، 2خواتین اور5 بچےبھی شامل ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق، متاثرہ افراد کی شناخت کشور،محمد احمد،احسن ،صیام ،خالد محمود ،فاروق ،صفدراکبر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔