چترال :پاک فوج کی سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

شائع 03 جولائ 2016 09:15am
آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے زخمیوں کو ریسیکیو کر لیا - فائل فوٹو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے زخمیوں کو ریسیکیو کر لیا - فائل فوٹو

چترال:پاک فوج کی چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ہیلی کاپٹرکے ذریعے 4زخمیوں کو نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق ،پاک فوج کے جوان چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے زخمیوں کو ریسیکیو کر لیاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  دروش کے علاقے میں پھنسے 4زخمیوں کو نکال کرضلعی ہیڈ کوارٹرز اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

 آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مزید قیمتی انسانی جانیں بچانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔