چترال :پاک فوج کی سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں
آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے زخمیوں کو ریسیکیو کر لیا - فائل فوٹوچترال:پاک فوج کی چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ہیلی کاپٹرکے ذریعے 4زخمیوں کو نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق ،پاک فوج کے جوان چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے زخمیوں کو ریسیکیو کر لیاہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دروش کے علاقے میں پھنسے 4زخمیوں کو نکال کرضلعی ہیڈ کوارٹرز اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مزید قیمتی انسانی جانیں بچانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔