احتساب صرف وزیر اعظم کا نہیں سب کا ہونا چاہیئے ،سراج الحق

شائع 07 جولائ 2016 01:51pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور :امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ احتساب صرف وزیراعظم کا نہیں سب کا ہونا چاہیئے۔ بیس کروڑ عوام کے لیے پانچ ہزار افراد کو سزا دینی پڑے تو فرق نہیں پڑتا۔

سعودی عرب سے واپسی پر لاہورائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نظر ہورہا ہے۔ آئندہ الیکشن سے پہلے کرپٹ اشرافیہ کا احتساب ہونا چاہیئے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مدینہ منور میں دھماکا است مسلمہ کے دل میں تیر مارنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے دشمنوں نے امت پر جنگ مسلط کردی ہے۔ جس کے تدارک کے لیے اب اسلامی ممالک کو ملکر حکمت عملی بنانا ہوگی۔