عمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2016 08:03am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی کی رخصت کی وجہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کی گئی ۔

  وکلاء نے آج عدالتی دائرہ اختیار پربحث کرنا تھی  جبکہ ایف آئی اے  تا حال پراسیکیوٹر بھی تعینات نہیں کرسکی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹرلیگل وسیم رانجھا سے استفسارکیا تھا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کیوں تعینات نہیں کررہی ۔

ایف آئی اے کی پراسیکیوٹرتعیناتی  کیلئے مہلت کی  استدعا پرعدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوٹرتعینات کرنے کا حکم دیا تھا ۔