عمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
فائل فوٹواسلام آباد:ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی کی رخصت کی وجہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کی گئی ۔
وکلاء نے آج عدالتی دائرہ اختیار پربحث کرنا تھی جبکہ ایف آئی اے تا حال پراسیکیوٹر بھی تعینات نہیں کرسکی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹرلیگل وسیم رانجھا سے استفسارکیا تھا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کیوں تعینات نہیں کررہی ۔
ایف آئی اے کی پراسیکیوٹرتعیناتی کیلئے مہلت کی استدعا پرعدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوٹرتعینات کرنے کا حکم دیا تھا ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔