سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اویس شاہ اغواء سے متعلق رپورٹ پیش
عدالت کاپولیس افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونے پربرہمی کا اظہار - فائل فوٹوکراچی:سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف سیکرٹری سندھ نے اویس شاہ اغواءسے متعلق رپورٹ پیش کردی۔عدالت نے پولیس افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونے پربرہمی کا اظہارکیا
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغواءکے معاملے پرچیف سیکرٹری نے رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ ایس ایس پی فاروق کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی کے پاس 19 جولائی تک سفارشات دینے کا وقت ہے۔
عدالت نے استفسارکیا کہ ایس پی کلفٹن اب تک وردی میں کیوں ہیں۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے پرایس پی ،اے ایس پی ایس اور ایچ او کلفتن کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے تحقیقات کے بعد کاروائی کا حکم دیا ہے اورمتعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔
جس پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کوئی چیزبھی درست نہیں صرف کتابی باتیں کی جارہی ہیں۔
اس سے قبل عدالت نے کراچی رجسٹری کے باہرسیکورٹی کیلئے موجود پولیس کی گاڑیوں کو ہٹانے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے حکم سیکورٹی کے باعث شہریوں کی پریشانی کی وجہ سے دیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔