مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

شائع 15 جولائ 2016 02:20pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

برلن :انسانی حقوق کی عالمی تنظيم ہيومن رائٹس واچ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ مقبوضہ کشمير ميں بھارتی فورسز کی جانب سے جاری حاليہ تشدد کے واقعات کی تحقيقات کرائی جائيں اور ذمہ داروں کو سامنے لايا جائے۔

مقبوضہ کشمير ميں سات روز سے جاری کشيدگی پر عالمی برادری تو خاموش ہے۔ ليکن انسانی حقوق کی تنظيم ہيومن رائٹس واچ چپ نہ رہ سکی۔ ہيومين رائٹس واچ کے ايگزيکٹو ڈائريکٹر کينتھ روتھنے مطالبہ کيا ہے کہ بھارتی حکومت غيرجانبدارانہ  اورحقائق پر مبنی تحقيقات کرائے۔

کينتھ روتھ نے اپنے بيان ميں پرتشدد واقعات ميں بے گناہ جانوں کے ضياع اور زخميوں پراظہار تشويش بھی کيا اورکہا کہ قانون بھارتی حکومت کو مظاہرين پر ظالمانہ تشدد اور قتل عام کی اجازت نہيں ديتا۔

ہيومن رائيٹس واچ کے مطابق مظاہرين کی جانب سے پتھر پھينکنے پر بھارت کو اس بات کا اختيار نہيں کہ وہ جان ليوا طاقت استعمال کرے، کينتھ روتھ نے کہا کہ برہان وانی نے آزادی کا مطالبہ کيا تھا۔ بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے قانون کی پاسداری کرے۔ بھارت کیجانب سے گن پيلٹس کا استعمال غيرانسانی ہے انسانی حقوق کے خلاف ورزی سے مزيد بگاڑ پيدا ہوگا۔