آصف علی زرداری نے پی پی رہنماؤں کو دبئی طلب کرلیا
فائل فوٹوسندھ کےوزیرداخلہ سہیل انورسیال کے مبینہ فرنٹ مین کی گرفتاری اوررہائی کے معاملہ پرمشاورت کے لیے آصف علی زرداری نے پی پی رہنماؤں کودبئی طلب کرلیاہے۔
لاڑکانہ میں اسد کھرل کی گرفتاری اوررہائی کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ کوکم کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت متحرک ہوگئی۔
سابق صدرآصف علی زرداری نے 21 جولائی کولندن سے دبئی جانے کا فیصلہ کرلیا،دبئی اجلاس میں حکومت سندھ اوراداروں کے مابین ٹکراؤجیسی پیدا ہوتی صورتحال پرمشاورت ہوگی۔
سابق صدرآصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سمیت پارٹی کے سینئررہنماؤں کودبئی طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد کھرل کے معاملہ پربگڑتی صورتحال پرقابوپانے کے لیے پیپلزپارٹی لائحہ عمل طے کرے گی،وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے لاڑکانہ میں پیداہونے والی صورتحال پرپارٹی قیادت کولندن میں آگاہ کردیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔