آصف علی زرداری نے پی پی رہنماؤں کو دبئی طلب کرلیا

شائع 17 جولائ 2016 09:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سندھ کےوزیرداخلہ سہیل انورسیال کے مبینہ فرنٹ مین کی گرفتاری اوررہائی کے معاملہ پرمشاورت کے لیے آصف علی زرداری نے پی پی رہنماؤں کودبئی طلب کرلیاہے۔

لاڑکانہ میں اسد کھرل کی گرفتاری اوررہائی کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ کوکم کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت متحرک ہوگئی۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے 21 جولائی کولندن سے دبئی جانے کا فیصلہ کرلیا،دبئی اجلاس میں حکومت سندھ اوراداروں کے مابین ٹکراؤجیسی پیدا ہوتی صورتحال پرمشاورت ہوگی۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سمیت پارٹی کے سینئررہنماؤں کودبئی طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد کھرل کے معاملہ پربگڑتی صورتحال پرقابوپانے کے لیے پیپلزپارٹی لائحہ عمل طے کرے گی،وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے لاڑکانہ میں پیداہونے والی صورتحال پرپارٹی قیادت کولندن میں آگاہ کردیا ہے۔