بلوچستان:ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی ،7دہشتگرد گرفتار

شائع 24 جولائ 2016 04:46pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف شہروں میں ایف سی اور حساس اداروں کی  کارروائیوں میں سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق مشترکہ کارروائیوں کے دوران قلات اور پنجگور سے تین اور بارکھان سے چار شرپسندوں کو گرفتارکیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد، راکٹ لانچرز اور گولیوں کے سیکڑوں راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کو تفیتش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔