بلوچستان:ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی ،7دہشتگرد گرفتار
فائل فوٹوبلوچستان کے مختلف شہروں میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائیوں میں سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق مشترکہ کارروائیوں کے دوران قلات اور پنجگور سے تین اور بارکھان سے چار شرپسندوں کو گرفتارکیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد، راکٹ لانچرز اور گولیوں کے سیکڑوں راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کو تفیتش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔