پاک ،افغان سرحدی امورپراعلیٰ سطح کا اجلاس کل کابل میں ہوگا

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2016 10:32am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاک ،افغان سرحدی امورپراعلیٰ سطح کا اجلاس کل کابل میں ہوگا ۔ مشترکہ سرحدی تکنیکی ورکنگ گروپ کوعملی شکل دینے کیلئے مشاورت کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق، پاک ، افغان سرحدی امور پر اعلی سطح کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحرشمشاد مرزا کریں گے ۔ وفد میں وزارت خارجہ، داخلہ، دفاع سمیت دیگر وزارتوں اور اداروں کے حکام شامل ہوں گے ۔

دونوں ممالک مشترکہ سرحدی تکنیکی ورکنگ گروپ کوعملی شکل دینے کیلئے مشاورت کریں گے ۔ پاکستان یکم جون سے نیا سرحدی میکانزم نافذ کرچکا ہے ۔

سرحد عبورکرنے والے ہرافغان باشندے کیلئے قانونی سفری دستاویزات لازمی ہیں ۔ افغان باشندوں کی آڑمیں دہشتگرد عناصرکی آمد کے خدشات کے پیش نظراقدامات کیے گئے ۔